سیندک پروجیکٹ کا سی ایس آر فنڈ سیاسی مقاصد کیلئے استعمال ہورہا ہے، بند کیا جائے، امان اللہ نوتیزئی
کوئٹہ(آن لائن) سابق صوبائی وزیر جے یو آئی کے مرکزی رہنما سخی میر امان اللہ خان نوتیزئی نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے سیندک پروجیکٹ سی ایس آرفنڈز کو فوری طور پر بند کیا جائے ایک سیاسی پینل فنڈز کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کررہی ہے اور فنڈز کی مکمل تحقیقات بھی ہونی چایئے کہاں کہاں پر کس مد میں یہ فنڈز خرچ ہوئے ہیں سی ایس آر فنڈز کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے پر ہمیں تشویش ہیں کیونکہ یہ ،کارپوریٹ سوشل رسپانسبیلٹی فنڈ، ہے یہ بلا تفریق اور سیاسی مقاصد کے بغیر عوام پر خرچ ہوجانا چایئے تھا مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے اس فنڈز کو سیاسی مقاصد کے لیے ایک خاندان استعمال کررہی ہے انھوں نے مزید بتایا ہے سیندک پروجیکٹ کا بھی فوری طور پر تحقیقات کی ضرورت ہیں کیونکہ پروجیکٹ کو کس کس نے شیر مادر سمجھ کر ہضم کررہا ہے انھوں نے مزید بتایا علاقے کے اندر 20 سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے سیندک پروجیکٹ چل رہا ہے مگر مخصوص ٹولا پروجیکٹ کو اپنی ذاتی اور سیاسی مقاصد کے استعمال کرکے خوب پیسے کمائیں مگر عوام آج بھی بدترین زندگی گزاررہے ہیں ہم الیکشن کمیشن پاکستان اور بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں چاغی میں سی ایس آر فنڈز سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کو فوری طور پر روکا جائے اور تحقیقاتی ادارے اسکی مکمل تحقیقات کریں اصل حقائق عوام کے سامنے لائی جائے۔


