خضدار میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق

خضدار (این این آئی) خضدار میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے سیاسی کارکن جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو خضدار کے علاقے سنی میں نیشنل پارٹی کا کارکن بابل جان بجلی کی تار ٹھیک کررہاتھا کہ کرنٹ لگنے سے ہو جاں بحق ہو گیا ، ریسکیو حکام نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لا ش ورثائ کے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جار ی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں