ایران میں داعش سے وابستہ 28دہشت گردگرفتار
تہران (این این آئی )ایرانی حکام نے دارالحکومت تہران میں بیک وقت پھٹنے والے 30 بموں کو ناکارہ بنا دیا ہے اور داعش سے تعلق رکھنے والے 28دہشت گردوںکو حراست میں لے لیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق گرفتار شدہ مبینہ دہشت گردوں کا تعلق شام، افغانستان، پاکستان اور عراق کے علاقے کردستان کے شدت پسند گروہوں سے ہے اور وہ داعش سے تعلق کی تاریخ رکھتے ہیں۔وزارت نے کہا کہ ان منظم حملوں کا مقصد ایران کی داخلی سلامتی کو کمزور کرنا، اسے غیر مستحکم ملک کے طور پر پیش کرنا اور لوگوں میں خوف وہراس پیدا کرنا تھا۔ یہ منصوبہ بند بم حملے گذشتہ سال حکومت مخالف مظاہروں کا ایک سال پورا ہونے پر کیے جانے تھے۔ایران میں گذشتہ سال ستمبر میں ایرانی کرد دوشیزہ مہساامینی کی موت کے بعد ملک بھر میں کئی ماہ تک مظاہرے جاری رہے تھے۔
Load/Hide Comments