کوئٹہ، منشیات فروشوں کے ساتھ جھڑپ ،اے این ایف کے 3 اہلکار زخمی

کوئٹہ (صباح نیوز) منشیات فروشوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران اے این ایف کے 3اہلکار زخمی ہو گئے ، تفصیلات کے مطابقگزشتہ روز کوئٹہ میں منشیات اسمگلروں کے ساتھ جھڑپ کے دوران اے این ایف کے 3 جوان زخمی ہوگے ۔مغربی بائی پاس کوئٹہ کے اہل علاقہ کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف اے این ایف کو شکایت موصول ہوئی انکے علاقے میں ہوٹل کی آڑ میں منشیات اسمگنگ کا دھندہ چل رہا ہے اہل علاقہ کی شکایت کی روشنی میں اے این ایف ٹیم نے مغربی بائی پاس کوئٹہ کے قریب ہوٹل پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی دوران کارروائی ملزمان نے اے این ایف کے اہلکاروں پر فائرنگ کردی ملزمان کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران اے این ایف کے 3 اہلکار زخمی جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے قریب سے گزرنے والے ایک ٹرک کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا ملزمان منشیات کا بیگ چھوڑ کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے بعدازاں بیگ کی تلاشی لینے پر 4 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے اس واقع کے بعد ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں