نوشکی میں طالب علم کو والدہ کے سامنے قتل کرنے والا سابق پولیس اہلکار کوئٹہ سے گرفتار
کوئٹہ (صباح نیوز)نوشکی میں بلوچستان یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹ سمیع مینگل کے قتل میں نامزد ملزم نوشکی پولیس کے سابق اہلکار محمد یوسف کو کوئٹہ میں پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد گرفتار کرلیا ، ملزم قتل کے تین سال بعد قمبرانی روڑ کوئٹہ سے گرفتار ھوا ، پولیس نے ملزم سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے، ملزم قمبرانی روڑ پر کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھا ، تین سال قبل نوشکی قاضی آباد میں ملزم نے طالب علم سمیع مینگل کو انکے گھر میں والدہ کے سامنے فائر کر کے قتل کر دیا تھا۔
Load/Hide Comments


