کوئٹہ، نیو کاہان سے 4 بلوچ نوجوان لاپتہ
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے مرکزی شہرکوئٹہ کےعلاقے نیو کاہان سے 4 بلوچ نوجوان لاپتہ ہو گئے ۔ وی بی ایم پی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ فورسز نے آج علی الصبح کوئٹہ کے علاقے نیو کاھان سے چار بلوچ نوجوانوں کو غیر قانونی حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا،لاپتہ کیے گئے نوجوانوں میں سے تین کی شناخت اسلم مری ولد فیض محمد مری، عبدالخالق ولد جمعہ مری، لیاقت مری سے ہوئی ہے۔
Load/Hide Comments


