خضدار، پرنسپل کے رویے اور و ٹرانسپورٹ سروس کی عدم فراہمی کیخلاف ڈگری کالج طالبات کا دھرنا

خضدار(مانیٹرنگ ڈیسک) پرنسپل کے رویے اور و ٹرانسپورٹ سروس عدم فراہمی کیخلاف ڈگری کالج طالبات کا احتجاجی دھرنا، شاہراہ بلاک کر دی۔تفصیلات کے مطابق گرلز ڈگری کالج خضدار کے طالبات ٹرانسپورٹ و دیگر بنیادی سہولیات کے مطالبات پر شنوائی نہ ہونے پر سراپا احتجاج۔ طالبات کا کہنا تھا کہ کالج انتظامیہ کی جانب سے طالبات کو احتجاج کی اجازت نہیں دی جارہی ،انتظامیہ طالبات کو ہراساں کر رہی ہے جبکہ کئی طالبات کے موبائل فون بھی چھین لئے گئے ۔طالبات نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ہمارے گھر کالج سے کئی کلومیٹر دور ہیں اور ہم کالج بس کیلئے ہر مہینہ ہزار وں روپے فیس ادا کر رہے ہیں اس کے باوجود ہمیں پک اینڈ ڈراپ کی سہولت دینے میں لیت و لعل سے کام لیا جا رہا ہے ۔ طالبات نے کہا کہ ہمیں پینے کے پانی کے مسائل ہیں اور کئی کلاس رومز میں گرمیوں کے موسم میں پنکھے بھی نہیں ہیں انہوں نے کہا حیلے بہانوں سے فائن کے نام پر ہم غریب طالبات سے پیسے لیئے جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں