دکی، عدالت میں عدم ثبوت کی بنا پر پی ٹی آئی رہنما سمیت 5 کارکنان بری

دکی (آن لائن) جوڈیشل مجسٹریٹ دکی حضرت بلال شیرانی کی عدالت نے عدم ثبوت کی بنا پر تحریک انصاف کے ضلعی صدر حاجی اشرف ناصر سمیت دیگر پانچ کارکنان کو باعزت بری کرنے کا حکم سنادیااستغاثہ نے 9مءکو عمرآن خان کی گرفتاری کے بعد ضلع دکی میں10 مءکو احتجاج کرکے ہڑتال کرنے اور بازار کو زبردستی بند کرنے کے الزام میں10 مءکو پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر حاجی محمداشرف ناصر ، سید حنیف یاسین زئی، سیعدخان ناصر، ایاز خان ترین اور کمال خان کاکڑ کے خلاف مقدمہ فرد نمبر53/2023 پولیس تھانہ دکی میں درج کرکے انہیں گرفتار کئے تھے گزشتہ روز عدالت نے پراسیکیوٹر اور ملزمان کے وکلا کی جانب سے بحث مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔جسے آج سناکر جرم ثابت نہ ہونے پر تمام ملزمان کو باعزت بری کردئیے گئے۔کیس کی پیروی ایڈوکیٹ امیرمحمد ترین اور ایڈوکیٹ مقبول احمد ترین نے کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں