این ایف سی کیس ، ہائی کورٹ وزارت خزانہ کی جانب سے تاحال جواب جمع نہ کرنے پر برہم

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے قومی مالیاتی کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر سماعت کے دور ان وزارت خزانہ کی جانب سے تاحال جواب جمع نہ کرنے پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے وزارت خزانہ کو آئندہ سماعت سے پہلے جوب جمع کرنے کا حکم دیا ہے ۔پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب درخواست پر نے سماعت کی۔وزارت خزانہ کی جانب سے تاحال جواب جمع نہ کرنے پر عدالت برہم ہوگئی ۔ جسٹس میاں گل حسن اور نگزیب نے استفسار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود اب تک جواب کیوں نہیں جمع کیا گیا؟ عدالت نے وزارت خزانہ کو آئندہ سماعت سے پہلے جواب جمع کرنے کا حکم دیا ۔ بعد ازاں عدالت نے کیس پر سماعت 26 جون تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں