حکومت سانحہ مستونگ جیسے واقعات کا تدارک کرے، جھالاوان عوامی پینل

خضدار(بیورو رپورٹ) جھالاوان عوامی پینل کے آرگنائزر میر شہزاد غلامانی ڈپٹی آرگنائزر رئیس محمد صادق مینگل مرکزی رہنما میر شہباز خان قلندرانی مرکزی رہنما میر فدا احمد قلندرانی کونسلر رئیس عبدالصمد گزگی مولانا علی اکبر محمد زئی حبیب الرحمان موسیانی میر سعداللہ گنگو جان محمد الفت حسنی سیکریٹری ظفر تاج میر وانی میر شہباز غلامانی فضل محمد محمدزئی نے خضدار پریس کلب میں پر ہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جھالان عوامی پینل کے مرکزی رہنما میر رحمت اللہ رخشانی میر سعید احمد محمد حسنی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ میر رحمت اللہ رخشانی قبائلی شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ ایک علم دوست سیاسی و سماجی انسان تھے میر رحمت اللہ کو قتل کرنے سے ہمارے مخالفین اس بھول میں نہ رہیں کہ ہمارے حوصلے پست ہوں گے۔ میر رحمت اللہ رخشانی جسمانی طور پر ہمارے درمیان موجود نہیں لیکن وہ نظریاتی و فکری طور پر ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بے گناہ قتل کیے جانے والے رہنماو¿ں کی طویل فہرست ہے جن میں سرفہرست میر عبدالقدوس مینگل، میر محمد کریم رئیسانی، میر عبدالرشید خدرانی، میر سعید احمد قلندرانی، میر لعل جان قلندرانی، حفیظ قلندرانی، میر نصراللہ قلندرانی و دیگر ایک سو تیس کے قریب رہنماﺅں و کارکنان کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وڈھ میں حالیہ کشیدگی کا مقصد ایک مرتبہ پھر جھالاوان میں بے امنی اور افرا تفری، سیاسی و گروہی مفادات حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی جماعت کی جانب سے مستونگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقع کی بھر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات کا مقصد ملک میں افرا تفری، بے امنی خوف وہراس پھیلا کر ملک کو کمزور کرنا ہے، حکومت کو چاہیئے کہ وہ ایسے واقعات کی تدارک اور ٹھوس اقداما ت کرے تاکہ آئندہ ایسے دلخراش واقعات رونما نہ ہوں۔ اس سے قبل جھالاوان عوامی پینل کے رہنماﺅں نے شہزاد سٹی سے ایک احتجاجی ریلی نکالی اور شہر کی مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب کے امنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں