کوئٹہ ،گزشتہ ماہ کے دوران 62 کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان بر آمد

کوئٹہ( این این آئی) کوئٹہ کسٹمز نے ایک ماہ کے دوران 62کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان بر آمد کر لیا۔ پیر کو جا ری کر دہ کوئٹہ کسٹمزکی ماہانہ رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کسٹمز نے ماہ ستمبر میں ریکارڈ کاروائیاں کر تے ہوئے62 کروڑمالیت سے زائد کا غیر ملکی سامان برآمد کیا۔جس میں چینی، یوریا کھاد، سیگریٹس، کپڑا، سپئر پارٹس، آٹو پارٹس، چھالیہ، پان پراگ، ٹائرز، نان کسٹم پیڈ گاڑیاں اور دیگر سامان بھی شامل ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کسٹمز کے دائرے میں آنے والی فیلڈ انفورسمنٹ یونٹس نے 147 سیزر کیسز کئے ۔ ترجمان کسٹمز حکام کے مطابق گزشتہ رات چمن میں افغان بارڈرکراس کر کے خفیہ اور غیر معروف راستے سے داخل ہونے والے 4 ٹرکوں کے خفیہ خانوں سے 8 کروڑ روپے ما لیت کے ائرن بار ،ٹائرز اور اٹو پارٹس قبضے میں لئے گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں