حکومت لاپتہ آصف مراد اور کاوش حسین کو عدالت میں پیش کرکے صفائی کا موقع دے، وی بی ایم پی

کوئٹہ (آن لائن)وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ آصف مراد اور کاوش حسین کی جبری گمشدگی کی تمام تر تفصیلات ا±نکے اہلخانہ نے تنظیم کو فراہم کردی تفصیلات کے مطابق انہوں نے تنظیم کو شکایت کی کہ رواں سال 3 ستمبر کو فورسز نے آصف مراد ولد مراد بلوچ اور کاوش حسین ولد راشد حسین کو پٹھان چوک، جام کالونی حب چوکی سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا اور انہیں انکے لاپتہ پیاروں کے حوالے معلومات بھی فراہم نہیں کیا جارہا ہے جسکی وجہ سے وہ شدید زہنی اذیت میں مبتلا ہے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے انہیں یقین دلایا کہ دونوں لاپتہ افراد کے کیسز کمیشن اور صوبائی حکومت کو فراہم کیا جائے گا اور تنظیم ہر فورم پر انکے بازیابی کے حوالے سے آواز بھی اٹھائی گی نصراللہ بلوچ نے حکومت سے اپیل کی کہ آصف مراد اور کاوش حسین کی باحفاظت بازیابی میں اپنا کردار ادا کرے اگر ان پر کوئی الزام ہے تو عدالت میں پیش کرکے انہیں صفائی کا موقع فراہم کیا جائے بے قصور ہے تو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں