افغانستان نے 12 ربیع الاول کے حملوں کا الزام پاکستان پر لگادیا

کابل(صباح نیوز)افغانستان نے بارہ ربیع الاول کے دن پاکستان میں حملوں کا الزام حکومت پاکستان پرلگا دئیے۔ افغان طالبان کی جانب سے پاکستان اور داعش کا گٹھ جوڑ دکھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ یہ الزام افغان عبوری حکومت کے قریب سمجھے جانے والے ٹوئٹر اکاؤنٹ ”المرساد” کے ذریعے لگایا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان حکومت نے عوام کو داعش کے ہاتھوں قتل کروا کر سیاسی فوائد حاصل کرنے کا کوشش کی جبکہ افغان عبوری حکومت نے داعش کی کارروائیوں سے متعلق پاکستان اور ایران سے کچھ معلومات شیئر بھی کی تھیں۔ دوستی جانب 2021میں کابل پرقبضہ ہوا تو افغان عبوری حکومت نے بگرام جیل سے داعش کے سیکڑوں جنگجوؤں کو خود رہا کیا۔جس سے افغانستان میں داعش کا کمزور انتظامی ڈھانچہ ایک بار پھر مضبوط ہوگیا۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ افغانستان نے ناکامیوں کا الزام پڑوسیوں پرڈالنے کی پالیسی جاری رکھی تو بہت جلد افغانستان خطے میں دہشتگردی پھیلانے والا سب سے بڑا ملک بن جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں