وڈھ میں مینگل قبائل کے مابین جنگ، مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی
وڈھ (انتخاب نیوز) وڈھ میں مینگل قبیلے کی فریقین کے مابین طویل جنگ مزید شدت اختیار کر گیا دو طرفہ فائرنگ سے جہاں اب تک متعدد افراد جاں بحق و زخمی ہوئے دوسری طرف چالیس روز سے علاقہ سنسان پڑا ہے اور کوگ ہجرت کر رہے ہیں روزانہ کی بنیاد پر فائرنگ سے شاہراہ پر سفر کرنے والے مسافر ازیت و خوف کا شکار ہے لیکن اب حالات مزید گمبھیر صورتحال اختیار کر چکی ،سائیڈوں پر پرچوں والے دکانوں کو جلا گیا ہے اور دکانیں بند کرنے کی دھمکی دی گئی ہے اور خاص کر کپاس کے کاروبار کرنے والوں کو دھمکی دی گئی ہے کاروبار نہیں کیا جائے جبکہ منگل کو شاہراہ پر عام گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس کی باعث دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوئے جبکہ کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ شاہراہ پر تھانہ کے قریب گاڑیوں پر فائرنگ، سے ٹیکنر اور مزدا کی ٹکرانے سے دو افراد جاں بحق دو زخمی جن میں سفر خان ولد ولد باز محمد قوم ساتکزئی سکنہ کوئٹءتنویر ولد پائند خان قوم ساتکزئی سکنہ کوئٹہ، جاں بحق جبکہ صفی اللہ سکنہ و محمد کاشف سکنہ کوہاٹ زخمی ہیں۔ نازک صورتحال میں کوئی پرسان حال نہیں، انتطامیہ مکمل خاموش اور ناکام دکھائی دے دہی ہے، ریاست کی رٹ نظر نہیں آتی، جس سے عوام شدید مایوسی کے شکار ہیں۔


