ملالہ یوسفزئی جوہانسبرگ میں 21واں سالانہ نیلسن منڈیلا لیکچر دیں گی
لندن (آن لائن) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں 21 واں سالانہ نیلسن منڈیلا لیکچر دیں گی۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر موجود نیلسن منڈیلا فاو¿نڈیشن کے آفیشل اکاونٹ پر اس سالانہ نیلسن منڈیلا لیکچر کے بارے میں ادارے کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو ورن ہیرس کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ 5 دسمبر 2023ئ کو شیڈول یہ لیکچر خاص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ یہ اتفاقاً نیلسن منڈیلا کی دسویں برسی کے موقع پر منعقد ہو گا۔پوسٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ ملالہ اس قیادت کی نمائندگی کرتی ہیں جس کی دنیا کو ہر سطح پر ضرورت ہے۔پوسٹ میں ملالہ یوسفزئی کے بارے میں لکھا ہے کہ وہ موجودہ عالمی چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے منصفانہ اور مساوی مستقبل کے لیے امید کی متاثر کن علامت کے طور پر کھڑی ہیں۔ واضع رہے کہ دنیا کی سب سے کم عمر نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نیلسن منڈیلا لیکچر دینے والی اب تک کی سب سے کم عمر مقرر ہوں گی۔


