بلوچستان کو سندھ اور پنجاب سے ملانے والی مرکزی شاہراہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار
کوئٹہ (آن لائن) صحبت پورکو سندھ پنجاب و دیگر شہروں سے ملا نے والی مین قومی شاہراہ پچھلے ایک سال سے ٹوٹ پھوٹ کاشکارہے۔ روڈ نہ ہونے اور پتھروں کی پھسلن سے متعددحادثات رونما ہوچکے ہیں۔ ایک ارب بیس کروڑ روپے کی خطیررقم سے بننے والی مین قومی شاہراہ ایک سال سے ٹوٹ پھوٹ کاشکارہے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا 2016 میں ایشین بینک کے تعاون سے بننے والاروڈ گزشتہ برس آنے والے تباہ کن سیلاب کی نظر ہوگیا اور جگہ جگہ سے ٹوٹ گیا۔دھول مٹی سے علاقہ مکین پریشانی میں مبتلا ہوکر رہ گئے ہیں روزانہ چھوٹی بڑی ہزاروں گاڑیاں اس روڈ سے گزرتی ہیں اور منٹوں کاسفر گھنٹوں میں طے ہونے سے مسافراور ٹرانسپورٹرز شدیدپریشان دکھائی دے رہے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے حکومت وقت سیکرٹری بلدیات سے فوری نوٹس لیکر صحبت پور تاڈیرہ اللہ یار مین قومی شاہراہ کو بنانے کامطالبہ کیا ہے۔
Load/Hide Comments


