ڈالر مزید سستا،سونے کی قیمت میں یکمشت بڑی کمی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ملکی تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل 20ویں سیشن میں کمی دیکھی گئی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 6 پیسے سستا ہوا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ڈالر کا لین دین 283 روپے 62 پیسے پر بند ہوا۔ دوسری عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی آگئی۔جیولرز کے مطابق ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی اور سٹے بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد سونے کی قیمتیں کم ہورہی ہیں۔مقامی صرافہ بازار میں 10گرام سونا ایک لاکھ 62 ہزار 894 روپے پر آگیا۔جیولرز کے مطابق سونے کا فی تولہ بھاؤ ایک لاکھ 90 ہزار روپے ہوگیا۔
Load/Hide Comments


