الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان حکومت کی تجویز پر مختلف محکموں کے سیکرٹریز کے تبادلوں کی منظوری دے د ی

کوئٹہ( این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان حکومت کی تجویز پر مختلف محکموں کے سیکرٹریز کے تبادلوں کی منظوری دے د ی۔جمعرات کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جا ری کر دہ اعلامیہ کے مطابق سہیل الرحمن بلوچ کو سیکرٹری زراعت ‘ عمران خان کو سیکرٹری اطلاعات ،ہاشم ندیم کو سیکرٹری ثقافت ‘ قمبر دستی کو سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو ،ایاز مندوخیل کو سیکرٹری آئی ٹی ‘ طیب لہڑی کو سیکرٹری لائیو سٹاک ،ولی بڑیچ کو سیکرٹری یو پی اینڈ ڈی ‘ عبدالولی کاکڑ کو سیکرٹری پی ایچ ای ،سید سکندر شاہ کو سیکرٹری سوشل ویلفیئر‘سردار خان بگٹی کو سیکرٹری بہبود خواتین ،یاسر خان کو سیکرٹری ٹرانسپورٹ جبکہ محمد داﺅد بازی کو سیکرٹری مذہبی امورتعینات کردےا گیا ہے ۔ اعلامیہ کے مطابق صالح بلوچ کو سیکرٹری خوراک ،کلیم اللہ بابر کو سیکرٹری پارلیمانی امور و قانون ،ظفر بلیدی کو سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ،عبدالخالق مندوخیل کو سیکرٹری لیبر ،راشد رزاق کو سیکرٹری پلاننگ ،مجیب الرحمن کو ایم ڈی بیپرا ،طارق جاوید مینگل کو ڈی جی سوشل ویلفیئر ، کیپٹن جاوید کو قائمقام چیئرمین بی ڈی اے تعینات کردیا گیا ہے ۔ اعلامیہ کے مطابق دیر شاہ غلزئی کو ڈی جی بی سی ڈی اے ، معین الرحمن کو سی ای او اسپیشل اکنامک زون اتھارٹی ،محمد یونس سنجرانی کو ڈی جی فشریز ،سعادت حسین کو ڈی جی کیو ڈی اے ،لطیف کاکڑ کو سینئر ایم بی آر 2 ، فتح بنگر کو ممبر سی ایم آئی ٹی ، منظور حسین کو ممبر سی ایم آئی ٹی ،منظور زہری کو عارضی ممبر سی ایم آئی ٹی ،داﺅ خلجی کو ڈی جی جی ڈی اے ،سی ای او پی پی ایچ آئی کیلئے تین رکنی بینل عتیق اللہ ‘ حمید اللہ ناصر اور ذاکر ناصر کے نامورں کی منظور دے دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں