خضدار پریس کلب کے سامنے واپڈا کیخلاف احتجاجی مظاہرہ و ریلی

خضدار(بیورورپورٹ)جھالاوان زمیندار ایکشن کمیٹی کی جانب سے واپڈا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ۔ جھالاوان زمیندار ایکشن کے چیئرمی میر عبدالوہاب غلامانی کی قیادت میں زمینداروں کی جانب سے ایک بڑی ریلی نکالی گئی جو کہ مختلف شاہراہوں سے ہوتاہوا خضدار پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ مظاہرے میں سینکڑوں زمینداروں نے شرکت کی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جھالاوان ایکشن کمیٹی کے چیئرمین عبدالوھاب غلامانی کا کہنا تھا کہ خضدار میں ذریعہ معاش کھیتی باڑی زرعت پر منحصر ہےبلوچستان میں خضدار کی زراعت کو فوقیت حاصل ہے اور دنیا بھر کی سبزی مارکیٹوں میں خضدار کی فصلوں کی مانگ زیادہ ہے شاید یہی وجہ ہے کہ واپڈا خضدار کی زراعت کو تباہ کرنے کے مشن ہر گامزن ہے۔ ایک خضدار کو کماحقہ بجلی میسر نہیں اور پھر ڈبل بلنگ بھی لیا جاتا ہے. لیکن اب حد ہوگیاہے کہ ایکسٹرا پیسہ وصولی کے باجود زمینداروں کی بجلی کاٹ دی جارہی ہیں ۔ اس ظلم اور زیادتی میں واپڈا یونین سرفہرست ہے، واپڈا یونین ایک بدمعاش ٹولہ کی صورت اختیار کرگئی ہے، جبکہ ایکسئن واپڈا یونین کو ایک پریشر گروپ کے طور پر استعمال کررہاہے۔ ایکسئن سے لیکر ایس ڈی او اور لائن مائن تک سب ملے ہوئے ہیں اور یہی لوگ زمینداروں کے استحصال کرکے پیسہ کمارہے ہیں اب جبکہ ان کا ٹرانسفر کیاگیا تو یہ لوگ اسٹے لیکر اب واپس خضدار کے اوپر مسلط ہوگئے ہیں اورزمینداروں کو پریشان کرنے والے اپنے سابق روش کو جاری رکھے ہوئے ہیں جھالاوان زمیندار ایکشن کمیٹی ان کے ہر ناجائز عمل کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنے گی ۔ اور صوبہ بھر ان کے خلاف احتجاج کی کال بھی دی جاسکتی ہیں ۔ اگرواپڈا اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہیں آئی تو ہم ہر آخری حد تک جانے کےلیے مجبور ہونگے۔ احتجاج سے پیپلزپارٹی کے ضلعی رہنما عیدمحمد ایڈووکیٹ، ٹکری خلیل، ارباب بزرگر، محمد ہاشم سیاپاد، نورالدین پندرانی، عمران ساسولی، ریاض شاہونی، شریف شہزاد ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں