کوئٹہ شہر میں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ کچرے کے ڈیرپڑے ہوئے ہیں
کوئٹہ(یو این اے )کوئٹہ شہر میں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ کچرے کے ڈیرپڑے ہوئے ہیں میونسپل کارپوریشن کا اکثر عملہ آج بھی سابق وزرا اور بیورو کریٹس کے گھروں میں کام کرتے ہیں جبکہ تنخواہ میونسپل کارپوریشن سے حصول کرے ہیں ماضی کا لٹل پیرس گندہ ترین شہر میں تبدیل ہوگیا ہے جناح روڈ پر نالیوں کا گندہ پانی بہنے سے پیدل چلنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے صوبائی دارلحکومت کوئٹہ جو ایک زمانہ میں لٹل پیرس کہلاتا تھا ان دنوں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ کچرے پڑے ہوئے ہیں مین جناح روڈ پر بھی صفائی کا یہ صورتحال ہے کہ گندہ نالیوں کا پانی سڑک پر بہنے سے پیدل چلنا دشوار ہوگیا ہے جبکہ کوئٹہ کے مضافات میں مہینوں کچرے نہیں اٹھائے جاتے کئی کئی بار شکایت کے باوجود میونسپل کارپوریشن کا عملہ وعدے کے باوجود مہینوں غائب رہتا ہے اب جب ملیریا کا موسم بھی شروع ہوچکا ہے صفائی نہ ہونے کی وجہ سے مچھروں کا بہتات ہے اس کی ایک وجہ کچروں کا نہ اٹھانا بھی ہے مچھروں کی افزائش ان نالیوں اور کچروں کے ڈھیر پر ہوتا ہے جو عرصہ دراز سے ایک جگہ پڑے ہو نگران وزیر اعلی علی مردان خان ڈومکی سے اپیل ہے کہ وہ کوئٹہ شہر میں صفائی کے ابتر صورتحال کا نوٹس لے اور کوئٹہ شہر میں علاقہ وائز صفائی شروع کرے چیک اینڈ بیلنس کیلئے بھی ایماندار عملہ تعینات کیا جائے جو ان علاقوں میںجا کر دیکھے کہ صفائی ہو بھی رہی ہے کہ نہیں واضح رہے کہ بلوچستان کے باقی اضلاع میں کوئٹہ کے علاوہ بلدیاتی انتخابات کا سلسلہ مکمل ہوچکا ہے صرف کوئٹہ حلقہ بندیوں میں اختلافات کی وجہ سے تاحال انتخابات نہیں ہوئے۔


