اسرائیلی وحشیانہ حملوں میں 210 فلسطینی جاں بحق کردیے گئے، فلسطینی سفارتخانہ

اسلام آباد (آن لائن) فلسطین پر اسرائیلی وحشیانہ حملوں کے بعد صورتحال انتہائی تشویشناک ہے ۔پاکستان میں فلسطینی سفارتخانے نے غزہ کی پٹی کی تازہ ترین صورتحال پر بیان جاری کر دیا۔قابض اسرائیلی فورسز فلسطینیوں پر وحشیانہ انداز میں ٹنوں بارود برسا رہی ہیں، فلسطینی سفارتخانہ کے مطابق قابض اسرائیلی فورسز کی بمباری سے اب تک 210 فلسطینی شہید کر دیے گئے،قابض صیہونی فورسز کی بمباری سے ایک ہزار سے زیادہ فلسطینی زخمی ہو چکے،قابض اسرائیلی فورسز، آباد کاروں نے درجنوں نہتے فلسطینیوں کو یرغمال بنایا یا گرفتار کر لیا،غزہ کی پٹی کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہو چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں