کوئٹہ، ٹرین کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ (صباح نیوز)کوئٹہ میں ٹرین کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں سریاب روڈ لیک بادینی روڈ کے قریب ایک شخص ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا ۔افسوس ناک حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسیکو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، ریسکیو زرائع کے مطابق لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، جس کے بعد پولیس نے ضروری کارروائی کر کے لاش ورثا ء کے حوالے کر دی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں