پنجگور، دھماکے سے منہدم مکان کے ملبے سے لاش، دھماکہ خیز مواد اور دیگر سامان برآمد
پنجگو (نامہ نگار) گزشتہ شب پنجگور کے علاقے کہن زنگی میں دھماکے سے زمین بوس ہونے والے مکان کو آج پولیس کی نگرانی میں کلیئر کردیا گیا، مکان کے ملبے سے ایک لاش سمیت بڑے پیمانے پر دھماکہ خیز مواد دستی بم برآمد پولیس کے مطابق مکان کے ملبے سے بڑے مقدار میں دھماکہ خیز مواد، ہینڈ گرنیڈ، فیوز، نائن ایم ایم پستول اور دیگر دھماکہ خیز باردوی مواد برآمد کرلیا گیا۔ دھماکے سے جاں بحق شخص جو دھماکے کے وقت کمرے میں موجود تھا کی لاش مکمل طور پر مسخ ہوچکی ہے، پولیس نے لاش کو جائے وقوع سے ریکور کرکے ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد مزید تحقیقات شروع کردی ہے، جائے وقوع سے جو باردوی مواد برآمد ہوا ان میں (ایک آئی ڈی، چار سے پانچ کلو گرام تیار شدہ) دو ہینڈ گرنیڈ، دو ڈیٹونیٹر مع کلچ، 4 تھیلے پلاسٹک میں پیک شدہ باردو، ایک کلو پریماکارڈ باردو، دو ریموٹ کنٹرولر، ڈیوائس ریموٹ کنٹرولر ڈیوائز، کمپیوٹر، ایک عدد نائن ایم ایم پستول، 3 میگزین، 25 راﺅنڈز، 9mm، ایک موبائل ٹچ، دو موبائل، پاور بینک شامل ہیں۔


