کیو ڈی اے کی زمین خالی کرنے کی دھمکی اور ہیڈ ماسٹر کو گرفتار کرنے کیخلاف نیوکاہان میں احتجاجی مظاہرہ
کوئٹہ ( پ ر) مئے مڈل سکول نیوکاہان کوئٹہ میں جوکہ 1993 سے بابائے بلوچ نواب خیربخش مری کی جانب سے نیوکاہان کوئٹہ کی بچوں کے لیے قائم کروایا تھا یہ سکول گورنمنٹ آف بلوچستان سے باقاعدہ طور پر رجسٹرڈ ہے جس میں اساتزہ کرم فی سبیل اللّٰہ تعلیم کی زیور سے بچوں کو آرستہ کررہے ہیں آج کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیو ڈی اے کی جانب سے سکول پر دعوا بولا گیا سکول کے اساتزہ اور بچوں کو زد کوب کرنے چار دیواری کو گرانے کے بعد سکول پرنسپل میر خان مری کو گرفتار کرکے شالکوٹ تھانہ میں بند کیا جس کے خلاف بچوں کی جانب سے روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا گیا اور کئی گھنٹے تک ٹیچر کو حسب بے جا میں رکھا گیا ۔ یہ سکول 1993 سے نواب خیربخش مری مرحوم کی جانب سے نیوکاہان کوئٹہ کے بچوں کے لیے تعمیر کرایا اور اس میں نیوکاہان کے رہائشی مریوں کے پڑھے لکھے نوجوانوں فی سبیل اللّٰہ تعلیم دے رہے ہیں واضح رہے کہ اس سکول میں سپورٹ کرنے کے لئے مختلف اداروں کے ساتھ ساتھ حکومت سے بھی مدد مانگی گئی مدد دینا تو دور کی بات اب حکومتی حلقوں کی جانب سےسکول کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہےعوامی حلقوں کی جانب سےنگران وزیر اعلیٰ بلوچستان، و دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ اس واقع کا مکمل تحقیقات کریں اور کیو ڈی اے کے خلاف فوری کارروائی کریں۔


