محکمہ پبلک ہیلتھ، ادارہ ترقیات وکیسکو کی چپقلش، گوادر کے عوام پانی کے بحران کا شکار

گوادر (یو این اے) محکمہ پبلک ہیلتھ محکمہ ادارہ ترقیات و کیسکو کے درمیان آپس کی چپقلش سے گوادر کے عوام پانی کے مصنوعی بحران کے شکار ہوگئے، گوادر میں پانی کا شدید بحران ہے اس وقت پینے کےلئے پانی میسر نہیں عورتیں در بدر بٹھک رہی ہیں ، عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ سب نے اپنے اپنے ہھتیار افسر شاہی کے قدموں میں ڈال دئیے ہیں۔ سب کے سب بے بس لاچار ہیں اور کچھ کرنے کے لئے اب نہ ان میں ہمت ہے نہ توفیق ہے۔ اب ہم عوام ہی اس کے بحران کے خاتمے میں متحد و متحرک ہوں۔ سوڈ ڈیم سے گوادر کو پانی پہنچانے کے لئے ایک موٹر فنکشنل ہے اور ستم در ستم اس ایک موٹر کا پانی بھی ائیر پورٹ کے اسٹوریج سے پہلے نیو انٹرنیشنل ائرپورٹ اور چھانی کو جارہا ہےگوادر میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔محکمہ پبلک ہیلتھ کا کہنا ہے کہ سوڈ ڈیم سے PHE ٹینک تک آب رسانی GDA کی زمہ داری ہے پبلک ہیلتھ کو جتنا پانی کہ ضرورت ہے وہ کم ہے محکمہ ادارہ ترقیات سوڈ ڈیم کے 35 کلومیٹر کے کھمبے GDA نے خود نصب کئے ہیں۔ سوڈ ڈیم میں لوڈشیڈنگ کیوں کی جا رہی ہے سوڈ ڈیم سے اگر پانی صحیح مل جائے تو PHE ٹینک کے پانی ٹینک خالی نہیں ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں