کھڈکوچہ، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

مستونگ:کھڈکوچہ کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق تفصیلات کے مطابق کھڈکوچہ کے علاقے میں بدرنگ کے مقام پر مسلح افراد کی فائرنگ سے تاج محمد ولد درمحمد شاہوانی ساکن کومبی بدرنگ کھڈکوچہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا زرائع کے مطابق واقع پرانی رنجش کا شاخسانہ بتائی جارہی ہیں۔مقامی لیویز فورس مزید تحقیقات کررہی ہیں۔مستونگ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد قتل ہوئے انتظامیہ تینوں واقعات کو پرانی رنجش کا شاخسانہ بتارہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں