جماعت اسلامی نے پی بی 19 خضدار ٹو سے متعلق اعتراضات الیکشن کمیشن میں جمع کرادیے

خضدار( این این آئی) جماعت اسلامی ضلع خضدار کے امیر مولانا محمد اسلم گزگی ممتاز قانون دان و سپریم کورٹ پاکستان کے وکیل ایڈووکیٹ حبیب الرحمان بلوچ کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے۔ پیر کوخضدار حلقہ پی بی 19 سے متعلق اعتراضات الیکشن کمیشن میں جمع کرادئے۔ مولانا محمد اسلم گزگی اور انکے وکیل ایڈووکیٹ حبیب الرحمان بلوچ کا کہنا تھا کہ خضدار کے حلقہ پی بی 19 کو 4 لاکھ20 ہزار پر رکھنا ناانصافی پر مبنی ہے۔ ایسے علاقے ہیں جوکہ خضدار سے 100 کلومیٹر مسافت پر ہیں ان کو خضدار حلقے میں شامل کرلیا گیا ہے۔ جن میں گھروک ہزار گنجی توتک پارکو اور گریشہ شامل ہیں۔ اس لئے جماعت اسلامی نے اس متعلق اپنے وکیل ایڈووکیٹ حبیب الرحمان بلوچ کے ذریعے اعتراضات جمع کرادئے ہیں اور انشاءاللہ عوام کے مفادات کو مد نظر رکھ کر الیکشن کمیشن فیصلہ دیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں