بجلی چوری کیخلاف کارروائی، ایک ماہ میں تقریباً 20 ارب کی ریکوری کر لی گئی

اسلام آباد (این این آئی) بجلی چوری کے خلاف کارروائی میں ایک ماہ میں تقریبا 20 ارب کی ریکوری کر لی گئی۔ ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کا سلسلہ جاری،، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے بجلی میٹرز کی چیکنگ، نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں، ملک میں مہینے بھر کی کارروائیوں کے نتیجے میں کل 589 ارب روپے کی چوری میں سے محض 20 ارب روپے کے قریب رقم ریکور کی گئی۔ پاور ڈویڑن کے مطابق بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں کے دوران سینکڑوں بجلی چور گرفتار کر کے ایف آئی آرز کا بھی اندراج کیا گیا۔ پاور ڈویڑن کے مطابق بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں آئیسکو، لیسکو، فیسکو، پیسکو اور میپکو کی کارکردگی بہتر ہے۔ غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے میں 22 دن باقی رہ گئے، اکتیس اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہو گا ورنہ قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتاری اور ملک بدری کو یقینی بنائیں گے ،حکومت اور عسکری قیادت کی جانب سے غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکی باشندوں کے خلاف سخت اقدامات کے فیصلے کو عوامی حلقوں میں بھی سراہا گیا۔شہریوں نے کہا کہ حکومتی فیصلے سے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام میں مدد ملے گی، پاکستانی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے اور ملکی معیشت و استحکام پر بھی مثبت اثرات رونما ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں