ورلڈ کپ، سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

حیدرآباد دکن(مانیٹرنگ ڈیسک)ورلڈ کپ کے اہم میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت لیا۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی کپتان بابر اعظم کا ٹاس کے بعد کہنا تھا کہ بولنگ کیلئے پہلا سیشن اہم ہو گا، سری لنکا کی وکٹیں جلد لینے کی کوشش کریں گے۔آج کے میچ کیلئے پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فخر زمان کی جگہ عبداللہ شفیق کو موقع دیا گیا ہے۔دوسری جانب سری لنکن ٹیم میں بھی ایک تبدیلی سامنے آئی ہے، کوسن راجیتھا کی جگہ اسپر مہیش ٹھیکسانا کو شامل کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں