گوادر ، پانی کے مصنوعی بحران سے شہری مشکلات کا شکار
گوادر ، پانی کا مصنوعی بحران ، شہر کے پیاسے سر جوڈ کر بیٹھ گئے، محکمہ پبلک ہیلتھ اور جی ڈی اے کی آپسی چپقلش کا شاخسانہ گوادر سمیت گردونواح میں پینے کے پانی کی مصنوعی بحران پیدا کردی گئی۔ گزشتہ ایک ماہ سے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں ۔ پانی کی پیدا کردہ مصنوعی کے بحران کے خلاف مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے عمائدین شہر گوادر پریس کلب میں منعقدہ اجلاس میں انتظامیہ ، جی ڈی اے اور محکمہ پبلک ہیلتھ کو 48 گھنٹوں کی الٹی میٹم دی گئی کہ وہ شہر میں پانی کی مصنوعی بحران ختم کر کے گوادر سمیت گردونواح میں پانی کی سپلائی کا نظام بحال کر دیں بصورتِ دیگر سخت لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments


