مستونگ کے کئی علاقوں میں گزشتہ ایک ماہ سے بجلی کا بحران شدید ہوگیا، کاروبار اور زراعت تباہی سے دوچار

مستونگ (صباح نیوز) مستونگ کے علاقے درھینگڑھ ،کانک ،ببری ،جدید آباد ، شیخ واصل شیرناب ، کلی غفار آباد ،سورو ایرکیش میں گزشتہ ایک مہینہ بجلی کا شدید بحران پیدا کیا گیا جس سے زراعت ،خرات ودیگر مشنری سے منسلک روزگار بلکل تباہ ہو کر رہے گیا۔ علاقے کے عوام نے آرمی چیف ، نگران سیٹ اپ ،چیف سیکرٹری بلوچستان و دیگر اعلیٰ حکام سے پرزور اپیل کیا ہے کہ ان علاقوں میں بجلی مکمل طور پر بحال کرے ،ایک تو مہنگائی کی اس طوفان میں گھر کو چولا نہیں جلتا دوسری جانب حکومت کی طرف سے ظلم عوام برداشت نہیں کرپارا ہے لہذا خدارا اس ظلم سے ان علاقوں کے عوام کو بچایا جائے تاکہ عوام تھوڑا بہت اپنا اور اپنا خاندان کا گزربسر کر سکے جس مہنگائی تیزی سے بڑھ رہی ہے اسی واپڈا اپنا رویہ عوام کے ساتھ تبدیل کررہا ہے سمجھ نہیں آتا کہ حکومت کرنا چاہتی ہے۔ لہذا عوام اس ظلم کو برادشت نہیں کرسکتا ہے مزید اسی طرح رہا تو حکمت ان علاقوں سے اپنا ساک کھو بیٹھے گا۔عوام دل بستہ نگران وزیراعلیٰ بلوچستان ، چیف سیکرٹری بلوچستان ،گورنر بلوچستان ودیگر اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتا ہے کہ بجلی کو مکمل طور پر بحال کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں