چینی باشندوں کی حفاظت کے فول پروف انتظامات کیے جائیں، نگراں وفاقی وزیر منصوبہ بندی
اسلام آباد(آن لائن) نگران وفاقی وزیر منصوبہ بندی سمیع سعید نے اقتصادی راہداری کے منصوبوں کی سیکورٹی پر مامور اداروں کو ہدایت کی ہے کہ چینی باشندوں سمیت دیگر افراد کی حفاظت کے فول پروف انتظامات کیے جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقتصادی راہداری کے منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے اجلاس کے دوران کیا اجلاس میں وزات داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی زیر تکمیل منصوبوں پر کام کرنے وائے چینی حکام کی سکیورٹی پر بریفنگ دی گئی اجلاس میں سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی، وزارت خزانہ، وزارت داخلہ اور دیگر وزارتوں کے اعلی حکام نے شرکت کی۔اورمتعلقہ وزارتوں کے حکام اور نمائندوں کی گوادر میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی اس موقع پر حکام نے بتایا کہ توانائی، انفراسٹرکچر، نیو انٹرنیشنل گوادر ایئرپورٹ، پاک چین ٹیکنیکل وکیشنل انسٹیٹیوٹ، ایسٹ بے ایکسپریس، گوادر سمارٹ پورٹ سٹی، پاک چین فرینڈشپ ہسپتال سمیت دیگر منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں نگران وفاقی وزیر نے کہا کہ گوادر میں جاری سی پیک کے تمام منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہے ان تمام منصوبوں کی تکمیل پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے انہوں نے کہا کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے ان کا مسلسل جائزہ اور سخت مانیٹرنگ ضروری ہے ان منصوبوں کی تکمیل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی وفاقی وزیر نے کہا کہ متعلقہ ادارے اور حکام جاری منصوبوں کی عالمی معیار کے مطابق مقررہ مدت کے اندر تکمیل کے لئے فعال کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی حکام کے تحفظ کے لئے فول فروف سیکورٹی فراہم یقینی بنائی جائے۔


