لسبیلہ پریس کلب کی انتخاب کے صحافی زبیربلوچ پر تشدد کی مذمت
حب /کوئٹہ میں انتخاب کے رپورٹرزبیربلوچ پر تشدد کی مذمت بلوچستان میں صحافیوں پر بڑھتے ہوے تشدد کے واقعات کو تشویشناک قرارتفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں طلبا ء تنظیموں کے احتجاج کی کوریج کرنے کے دوران روزنامہ انتخاب کے رپورٹر زبیربلوچ پر پولیس کے تشدد اور گرفتاری کی مذمت کرتے ہوے لسبیلہ پریس کلب حب کے صدر عزیز لاسی اورجنرل سیکرٹری نیاز شہزاد یوسفزئی و دیگر عہدیداران و اراکین نے اپنے بیان مشترکہ بیان میں کہاکہ چند دن قبل چمن میں صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اب دارالحکومت کوئٹہ میں فراض نبھانے کے دوران پولیس نے زبیربلوچ کو زدکوب کیا اور انہیں گرفتار کے تھانہ منتقل کیا گیاجوکہ انتہای قابل مذمت عمل ہے انہوں نے کہا کہ صحافی لاواراث نہیں کہ اسطرح کے ہتھکنڈوں سے انہیں مرعوب کرکے عوام تک حقاق کی رسائی کو روکا جاسکے۔ بلوچستان میں انتظامیہ کی جانب سے صحافیوں کے ساتھ اسطرح کا برتا ئو قابل تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت سے اپیل ہیکہ چمن اور کوئٹہ میں ہونے والے واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے اور ان میں ملوث ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے بصورت صحافی پولیس گردی کے خلاف مزید سخت احتجاج پر مجبور ہونگے


