نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نیشنل پارٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی ملاقات

اسلام آباد (انتخاب نیوز) نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے نیشنل پارٹی کے صدر سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی قیادت میں وفد کی ملاقات۔ ملاقات میں نیشنل پارٹی کے مرکزی سکریٹری جنرل جان محمد بلیدی، صوبائی صدر بلوچستان رحمت صالح بلوچ، صوبائی صدر پنجاب ایوب ملک اور ایڈوکیٹ قاسم گاجزی بھی شامل تھے۔ ملاقات میں بلوچستان کے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور ان کے حل کے حوالے سے وزیراعظم کی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلوچستان اور خصوصا مکران میں بجلی بحران پر خصوصی گفتگو ہوئی اور بجلی کے مسلے کے حل کی یقین دھانی بھی کرائی گئی اس حوالے سے فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے سکریٹری پاور کو ہدایات جاری کیا۔ ملاقات میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت بلوچستان کے کان کنی کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری کو وقت و حالات کی ضرورت قرار دیتے ہوئے خوش آئند قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں