کرکٹ ورلڈ کپ 2023، بھارت نے افغانستان کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے نویں میچ میں بھارت نے کپتان روہت شرما کی ریکارڈ ساز اننگزکی بدولت افغانستان کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ بھارت نے افغانستان کا 273 رنز کا ہدف با آسانی 35 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، کپتان روہت شرما نے 84 گیندوں پر 131 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی،ان کی اس اننگز میں 5 چھکے اور 16 چوکے شامل تھے۔ اس کے علاوہ ایشان کن نے47 ، ویرات کوہلی 55 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ شریاس ائیر نے 25 رنز بنائے۔ افغانستان کی جانب سے راشد خان نے 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، روہت کو شاندار بیٹنگ پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
Load/Hide Comments


