وین اور کار میں ہولناک تصادم ، 12 افراد جاں بحق، 11 زخمی

خیرپور (صباح نیوز)خیرپور میں مسافر وین اور کار کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 11 زائد زخمی ہو گئے۔وین کے بدقسمت مسافر سکھر سے خیرپور جا رہے تھے۔ حادثہ ببر لوئی بائی پاس پر پیش آیا، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے سکھر اور خیرپور کے ہسپتا لوں میں منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی تاحال شناخت نہ ہو سکی ۔ نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر)مقبول باقر نے متعلقہ حکام کو جاں بحق افراد کے خاندانوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی ہدایت کردی۔ڈپٹی کمشنر خیرپور سید فواد شاہ نے بتایا کہ حادثے میں 12 افراد جاں بحق اور 11 افراد زخمی ہوئے ہیں، 3 افراد کی لاشیں خیرپور جبکہ 9کی سکھر ہسپتا ل منتقل کردی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں