جماعت اسلامی نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کردیا

کراچی (این این آئی) جماعت اسلامی نے الیکشن ٹریبونل غربی میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کردیا ہے۔کراچی سٹی کورٹ الیکشن ٹریبیوبل غربی کی عدالت میں میئر کراچی مرتضی وہاب کے ضلع کیماڑی سے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کردیا گیا۔ جماعت اسلامی کے امیدوار برائے چیئرمین یو سی 3 ماڑی پور محمد حسین نے عثمان فاروق ایڈوکیٹ کے توسط سے الیکشن ٹریبونل سے رجوع کیا۔ درخواست میں درخواستگزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈوکیٹ نے موقف اپنایا ہے کہ مرتضی وہاب ماڑی پور یوسی 3 کے ووٹر ہیں اور نہ ہی یہاں کے رہائشی ہیں۔ ریٹرننگ افسر کی جانب سے مرتضی وہاب کے کاغذات نامزدگی کی منظوری غیر قانونی ہے۔ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے مطابق امیدوار کا وارڈ یا کونسل میں رجسٹرڈ ووٹر ہونا ضروری ہے۔ ریٹرننگ افسر کو اپنے اعتراض سے آگاہ کیا لیکن ریٹرننگ افسر نے کارروائی نا ہوئی۔ الیکشن ٹریبونل ریٹرننگ افسر کے غیر قانونی اقدام کو کالعدم قرار دے۔ مرتضی وہاب کے کاغذات نامزدگی کو مسترد کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں