قومی اسمبلی بلوچستان کی نشستیں بڑھانے کے معاملے پر ہمارا ساتھ دے، عثمان کاکڑ
اسلام آباد : سینٹ نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی بجٹ پر پیش کر دہ سفارشات کی منظوری دیتے ہوئے قومی اسمبلی کو بھجوادیا ۔ بدھ کو سینٹ کااجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا ۔ ،سینیٹ نے کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دیتے ہوئے انھیں قومی اسمبلی کو بھجوا دیا،کمیٹی کی سفاشارت فاروق ایچ نائیک نے پیش کیں۔ اجلاس کے دور ان سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانو انصاف نے آئینی ترمیمی بل بلوچستان میں نشستیں بڑھانے کے حوالے سے رپورٹ سینیٹ میں پیش کردی ،قائمہ کمیٹی کی رپورٹ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف سینیٹر جاوید عباسی نے پیش کی۔ سینیٹر کلثوم پروین نے کہاکہ صوبہ بلوچستان میں قومی اسمبلی کی نشستیں بڑھائی جائیں ،صوبائی اسمبلی کی نشستیں بے شک نہ بڑھائیں لیکن قومی اسمبلی نشستیں بڑھانی چاہئیں ۔ اجلاس کے دور ان سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے بلوچستان میں نشستیں بڑھانے کے حوالے سے آئینی ترمیمی بل پر رپورٹ سینیٹ میں پیش کردی ،یہ رپورٹ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف سینیٹر جاوید عباسی نے پیش کی۔سینیٹ میں عثمان کاکڑ نے بلوچستان میں قومی اسمبلی کی نشستیں بڑھانے کے بل پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں قومی اسمبلی کی کم ازکم بیس نشستیں بڑھائی جائیں ،قومی اسمبلی بلوچستان کی نشستیں بڑھانے کے معاملے پر ہمارا ساتھ دے ۔قانون وانصاف کمیٹی کے چیئرمین جاوید عباسی نے بل پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ قومی اسمبلی کی نشستیں بڑھانے پر آئینی پابندی ہے ،قومی اسمبلی کی نشستیں مردم شماری ہونے کے بعد بڑھ سکتی ہیں۔


