اسپیکر آفس میں مراد سعید ضرور بات کی ،اسے این آر او کہنا غلط ہے ، شازیہ مری
اسلام آباد، پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شازیہ مری نے وفاقی وزیر مراد سعید کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سال پہلے بجٹ کے دور ان مراد سعید کے پاس گئی تھی ،اتنا کہا پارلیمانی زبان استعمال ہونی چاہیے ، دو روز قبل سپیکر آفس میں مراد سعید سے بات ضروری کی اسے این آر او کہنا غلط ہے ،وفاقی وزیر مراد سعید کی تقریر پر شازیہ مری نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ ایک وزیر کو بار بار بات کرنے کی اجازت دی جاتی ہے،مرادسعید کی بات پر بہت افسوس ہوا، دوہزاردو سے پارلیمنٹ میں ہوں، آج بھی جہاں ہوں وہیں کھڑی ہوں،مخصوص سیٹ سے شروع ہوکر اب عام انتخابات میں سانگھڑ سے منتخب ہوئی،ایک سال پہلے بجٹ کے دوران مرادسعید کے پاس گئی، ان سے کہا جو بات کریں پارلیمانی زبان میں ہو،مراد سعید سے بات ضرور کی لیکن این آر او کہنا بالکل غلط ہے۔ انہوںنے کہاکہ دوروز قبل سپیکر آفس میں مراد سعید سے ملی، اس دن یہاں ہاتھا پائی والے حالات تھے،وزراء کا عمل اور ردعمل اچھا ہونا چاہئے، ایوان چلانا حکومت کا کام ہے،کسی کی پگڑی اچھالنا اور چور چور کہنا درست نہیں،کوشش کرنی چاہئے اسمبلی میں کارکردگی کی بات کریں،میں نے کسی این آر او کی بات نہیں کی۔


