سندھ پولیس کے افسر نے اپنی ماہانہ تنخواہ کا 10 فیصد فلسطینی امدادی کارروائیوں کیلئے عطیہ کردیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ پولیس میں ایکٹنگ پی ڈی ایس پی کے فرائض انجام دینے والے فیاض احمد جانوری بلوچ نے انسپکٹر جنرل آف پولیس، صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان، وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان، پاکستان میں فلسطین کے سفیر، الخدمت فاو¿نڈیشن کے صدر کو خط لکھا۔ جس میں قرآنی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے اور فلسطین اور یروشلم کی آزادی کے لیے حماس کے اسرائیل کے خلاف اعلان کردہ جہاد میں شامل ہونے کی اجازت کی درخواست کرتے ہوئے انھوں نے اپنی ماہانہ تنخواہ کا 10 فیصد فلسطینی امدادی کارروائیوں کے لیے الخدمت فاو¿نڈیشن کو بھی عطیہ کیا۔
Load/Hide Comments


