افغانستان، کالعدم ٹی ٹی پی کے مرکز میں دھماکا، 25 افراد ہلاک
کابل(این این آئی)افغانستان کے صوبے کنڑ میں کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے مرکز میں دھماکے کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صوبہ کنڑ میں کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے مرکز میں دھماکا ہوا۔ ذرائع کے مطابق دھماکے میں 25 کے قریب افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق مارے گئے افراد سرحد پار کارروائی کا منصوبہ بنا رہے تھے۔
Load/Hide Comments


