بلوچستان میں 11 اہم محکموں کے سیکرٹریز تبدیل کردیے گئے

کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان میں 11 اہم محکموں کے سیکرٹریز تبدیل کر دئیے گئے۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریٹریشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عبدالصبور کاکڑ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈویلپمنٹ، زاہد ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، حافظ محمد طاہر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، راشد رزاق پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیر اعلی بلوچستان، سید فیصل آغا سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی، بابر خان سیکرٹری خزانہ، لعل جان جعفر سیکرٹری پلاننگ، صالح محمد ناصر سیکرٹری سیکنڈری سکولز، عمران گچکی سیکرٹری فشریز اور عبدالر?ف بلوچ کو ممبر سی ایم آئی ٹی تعینات کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں