وڈھ کشیدگی کا مکمل خاتمہ ہوچکا، تاجر اپنا کاروبار کھول لیں، ضلعی انتظامیہ خضدار
خضدار (یو این اے) ضلعی انتظامیہ خضدار کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وڈھ میں جاری کشیدہ گی کا مکمل طورپر خاتمہ ہوچکا ہے دونوں فریقین کے مورچہ جات خالی کئے جاچکے ہیں اور ان تمام مقامات پر بلوچستان لیویز فورس اور بلوچستان پولیس کے اہلکار تعینات کے جاچکے ہیں تاکہ وڈھ کے عوام الناس کو ایک پر امن ماحول فراہم کیا جاسکے۔ اب وڈھ میں کسی قسم کا کوی سکیورٹی تھریٹ وغیرہ نہیں ہے۔ لہذا تمام عوام الناس بشمول تاجر برادری و سرکاری اداروں کے آفیسران و اہلکاران کو اطلاعا تاکید کی جاتی ہے کہ وہ بروز منگل بتاریخ 17 اکتوبر 2023 سے اپنے اپنے کاروبار کھول لیں یونیورسٹی ، کالج سرکاری دفاتر بینک نادرا اور اسکول بھی کل سے اپنے معمول کے مطابق کھل جاینگے۔
Load/Hide Comments


