پاکستان تاریخ میں پہلی بار فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے کمبوڈیا کوایک صفر سے شکست دے کر تاریخ میں پہلی بار فیفا ورلڈ کپ کوالیفاٸرز کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گیا۔تاریخ میں پہلی بار پاکستانی فٹبال ٹیم فیفا ورلڈ کپ کوالیفاٸرز کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئی ہے۔پاکستان نے اپنے اہم میچ میں کمبوڈیا کو ایک صفر گول سے شکست دی، اور میچ کا واحد گول پاکستان کے ہارون حامد نے میچ کے69 ویں منٹ میں کیا۔پاکستان کی شاندار کامیابی پر جناح اسٹیڈیم میں ہزاروں شائقین نے جیت کا جشن منایا۔وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی، وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ احمد حنیف اورکزئی اور ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ شعیب کھوسو نے براہ راست میچ دیکھا۔میچ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے نگراں وزیراطلاعات مرتضی سولنگی کا کہنا تھا کہ عمدہ کھیل پرکمبوڈیاکی ٹیم مبارکبادکی مستحق ہے، آج کھیل اور فٹبال کی فتح ہوئی۔نگراں وزیر کھیل بلوچستان جمال رئیسانی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل فٹبال کی واپسی ہوئی، فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز میں یہ پاکستان کی پہلی فتح ہے، جیت پر پاکستانی ٹیم اور قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان فٹبال فیڈریشن کو ہرممکن تعاون فراہم کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں