حب لسبیلہ اور کراچی کیلئے بجلی پھر مہنگی کرنے کی تیاری

کراچی (این این آئی)کے الیکٹرک نے صارفین کے لئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3.02 روپے اضافے کی درخواست کردی ہے، جب کہ اپریل تاجون کی سہہ ماہی میں کراچی کیلئے 3.28 روپے کا اضافہ پہلے ہی ہوچکا ہے۔کے الیکٹرک نے کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی ایک ہی ماہ میں دوسری بار مہنگی کرنے کی تیاری کرلی ہے، اور نیپرا میں اپنے صارفین کے لئے بجلی فی یونٹ 3 روپے 2 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی ہے۔کے الیکٹرک نے درخواست میں بجلی کی قیمت میں اضافہ اپریل تا جون2023 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا ہے، جب کہ نیپرا پہلے ہی حکومتی درخواست پر اپریل تا جون کی سہہ ماہی میں کراچی کیلئے 3.28 روپے کا اضافہ کرچکا ہے۔اسلام آباد عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ وزارت خزانہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس بلا کر فوری گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے۔ آئی ایم ایف کے مطالبے پر گیس کی قیمتوں میں اضافے کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس پیر کے روز طلب کر لیا گیا ہے جبکہ قیمتوں میں اضافے کیلئے پاور ڈویڑن کی سمری آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کی گئی ہے۔ گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنا معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں