کرکٹ ورلڈ کپ 2023، آسٹریلیا نے پاکستان کو 367 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیدیا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے اٹھارہویں میچ میں آسٹریلوی بیٹرز نے پاکستان بولرز کا بھرکس نکالتے ہوئے367 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ بنگلورو کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس کے بعد آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز مچل مارش اور ڈیوڈ وارنر نے کیا۔ آسٹریلوی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنائے، کینگروز کی جانب سے ڈیوڈ وارنر163 اور مچل مارش نے 121 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 5 اور حارث سہیل نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں