کوئٹہ ،ایک درجن سے زائد گاڑیاں بند ،سینکڑوں کے چالان
کوئٹہ(آن لائن) ایس پی ٹریفک پولیس سٹی سرکل ملک جاوید احمد خان نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس ایکسائز اور ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے کوئلہ پھاٹک پر چیکنگ کے دوران درجنوں گاڑیوں سے کالے شیشے، غیر نمونہ نمبر پلیٹیں اتار کر ایک درجن سے زائد گاڑیوں کو بند اور 2 راہداریاں قبضے میں لینے کے ساتھ سینکڑوں گاڑیوں کے چالان کئے۔ ملک جاوید احمد خان کا کہنا تھا کہ حکومت اور اعلیٰ حکام کے احکامات کی روشنی میں کوئٹہ کے علاقے کوئلہ پھاٹک پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ، ٹریفک پولیس اور ڈسٹرکٹ پولیس کے عملے نے اسپیشل چیکنگ کے دوران 2 راہداریاں جمع کرکے 12 گاڑیوں کو 115 موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت بند کیا جبکہ 58 گاڑیوں سے کالے شیشے اتارے اور 35 گاڑیوں سے غیر نمونہ نمبر پلیٹیں اتاری ہےں اس کے علاوہ 103 گاڑیوں کے چالان کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی آئندہ بھی تواتر کے ساتھ جاری رہے گی ہماری کوشش ہے کہ غیر قانونی اقدامات کو روک کر مسائل کے حل کو یقینی بنایا جاسکے۔ شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ اسپیشل چیکنگ کے دوران ٹریفک پولیس، ایکسائز اور ڈسٹرکٹ پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔


