ایف آئی اے کا ہنڈی ڈیلرز کے خلاف کریک ڈائون، 3 ملزمان گرفتار
کراچی (صباح نیوز) کراچی میں ایف آئی اے نے ہنڈی ڈیلرز کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ترجمان کے مطابق ایف آئی اے ایس بی سی نے ایم اے جناح روڈ پرچھاپہ مارا، جہاں سے محمد شاہد، محمد حسین اورعبدالرشید کو گرفتار کیا گیا، جن سے 32ہزار700 امریکی ڈالر، 15ہزار سعودی ریال، 800 اماراتی درہم برآمد کئے گئے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کارروائی میں 9 کروڑ 88 لاکھ پاکستانی کرنسی بھی برآمد کی گئی ہے، کارروائی میں 5 موبائل فون ملے، جن میں حوالہ کے ثبوت موجود ہیں۔ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ۔
Load/Hide Comments


