نصیرآباد، چھتر سے دو مزدور مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا

نصیرآباد(صباح نیوز) نصیر آباد کے علاقے چھتر میں مسلح افراد نے دومزدوروں کو اغواکر لیا ۔خبر کے مطابق نصیرآباد کے علاقے چھتر کی حدود کورار سے مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر دومزدوروں کواغوا کرلیا۔اغوکار وں نے دو مزدوروں کو اغواکرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے مغویوں کی بازیابی کے لئے کوششیں تیز کردی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں