کرکٹ ورلڈ کپ 2023، جنوبی افریقا نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 229 رنز سے ہرا دیا
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 20 ویں میچ میں جنوبی افریقا نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 229 رنز سے شکست دے دی۔ ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے رنز کا انبار لگادیا اور 50 اوور میں7 وکٹوں کے نقصان پر 399 رنز بنا ڈالے۔ افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک 4، ریزا ہینڈرکس85 اور ریزی وین ڈوسین 60 رنز پر آﺅٹ ہوئے۔ ایڈن مرکرم نے 48 اور ہینرچ کلاسین نے 67 گیندوں پر 109 رنز کی شاندار اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں 4 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے، مارکو جینسن نے بھی 42 گیندوں پر 75 رن کی شاندار اننگ کھیلی۔ انگلینڈ کی جانب سے ریس ٹوپلے نے 3 اور عادل رشید نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ 400 رنز کے ہدف کے جواب میں انگلش بیٹنگ لائن نہ چل سکی، ابتدا سے ہی وقفے وقفے سے ا±ن کے بیٹر پویلین لوٹنا شروع ہوگئے۔ گیوس ایٹکنسن اور مارک ووڈ نے نویں وکٹ پر 70 رنز جوڑے، ایٹکنسن 35 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے جب کہ ووڈ 43 رنز پر ناقابل شکست رہے، ریس ٹوپلے بیٹنگ کرنے نہیں آئے۔ انگلینڈ کی ٹیم 22 اوور میں 170 رنز بناسکی، کوئٹزے نے تین نگیدی اور جینسن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ ایونٹ میں انگلینڈ کی ٹیم کی یہ دوسری ناکامی تھی جو اب تک چار میچ کھیل چکی ہے جبکہ جنوبی افریقا نے 4 میں سے تین میچ جیت کر اور 6 پوائنٹس کے ذریعے ٹیبل پر تیسرے نمبر پر قبضہ جمالیا ہے۔